ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ میں عوام و کسان مخالف پالیسی اور گوکشی قانون کے خلاف احتجاج : متنازعہ فیہ قوانین کی نقول نذرِآتش

انکولہ میں عوام و کسان مخالف پالیسی اور گوکشی قانون کے خلاف احتجاج : متنازعہ فیہ قوانین کی نقول نذرِآتش

Thu, 17 Dec 2020 19:30:25    S.O. News Service

انکولہ :17؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کسان مخالف اور عوام مخالف قانون جاری کرنےکی مخالفت میں ، دہلی میں جاری کسان جدوجہد کی حمایت اور گئو کشی قانون ،  اراضی ایکٹ، اے پی اے ایم سی ایکٹ کی کاپیوں کا نذر ِ آتش کرتےہوئے کرناٹکا پرانت رعیت سنگھ انکولہ تعلقہ سمیتی کی طرف سے احتجاج کیاگیا۔

ضلع کمیٹی صدر شانتارام نایک نے اس موقع پر بات کرتےہوئے کہاکہ گزشتہ تین ہفتوں سے دہلی میں 3لاکھ سے زائد کسان جان لیوا سردی کے درمیان میں تاریخی جدوجہد کرتےہوئے 3زرعی قوانین کی واپسی اور بجلی قانون 2020کو رد کرنے کامطالبہ کررہےہیں۔ بنگلورو میں بھی کسانوں کی طرف سے غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ عوام مخالف پالیسیوں کو رد کیا جائے۔ تعلقہ سمیتی صدر گوریش نایک، سکریٹری سنتوش نائک، ناگیش گوڈا، اُدئیے ایم نائک، راجو گوڈا، میناکشی نایک، شنکر ہولسوار وغیرہ موجود تھے۔


Share: